امریکا نے چینی ہیکرز پر محکمہ خارجہ کی 60 ہزار ای میل چوری کرنے کا الزام عائد کیا ہے، تاہم بیجنگ نے جاسوسی میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے آئی ٹی حکام کی ایک بریفنگ میں عملے کی جانب سےسینیٹرز بتایاگیا کہ محکمہ خارجہ کے 10 مختلف اکائونٹس کی 60 ہزارای میلز چوری کی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹرایرک شمٹ کے عملے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پرمتاثرہ افراد کے نام بتائےبغیر کہا کہ ان میں سے ایک علاوہ باقی تمام مشرقی ایشیا اور بحرالکاہل میں کام کر رہے تھے۔
بریفنگ کے بعد عملے کے رکن کے ذریعے رائٹرز کو شیئر کی گئی ایک ای میل میں امریکی سینیٹر ایرک شمٹ نے کہاکہ ہمیں مستقبل میں اس قسم کے سائبر حملوں اور مداخلتوں کے خلاف اپنے دفاع کو سخت کرنے کی ضرورت ہے،ہمیں ایک ہی کمپنی پر وفاقی حکومت کے انحصار پر سختی سے نظر ڈالنے کی ضرورت ہے جو ایک ممکنہ کمزوری ہو سکتی ہے۔
رائٹرز کے مطابق چین پر امریکی محکمہ خارجہ کے اکائونٹس ہیک کرنے کے الزامات نے امریکہ اور چین کے درمیان پہلے سے کشیدہ تعلقات کو مزید کشیدہ کر دیا ہےبیجنگ نے جاسوسی میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔