وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اگر ہمارا حق نہ ملا تو حکومت گرائیں گے اور پھراسلام آباد پر قبضہ کریں گے۔
کے پی ہاؤس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کی تقریب سے جذباتی خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا ، انہیں مزید جیل میں رکھنا کسی کے بس میں نہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ قوم کا احساس ہے اسی لیے احتجاج کی کال نہیں دے رہے۔
علی امین کا کہنا تھا کہ مینڈیٹ چوری کرکے حکمرانوں کو ملک مسلط کیا گیا، جو حکمرانوں کرسیوں پر براجمان ہیں اُنہیں جیلوں میں ہونا چاہیے تھا، ہم نے اصلاح نہ کی تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کچھ لوگوں کی وجہ سے ہمارے اداروں کیخلاف نفرت پیدا ہو۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ادارے ہمارے ہیں ، ادارے کمزور ہوں گے تو نقصان ملک کا ہوگا۔