نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں چار رنز سے شکست دے دی۔
نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیمیں چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں مدمقابل تھیں جہاں مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 179 رنز کا ہدف دیا۔
جواب میں قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بناسکی۔
پاکستان کی طرف سے فخر زمان 61 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ عماد وسیم نے ناقابل شکست 22 رنز کی اننگ کھیلی۔
دیگر بیٹرز میں صائم ایوب 20 ، کپتان بابراعظم 5 ، عثمان خان 16 ، شاداب خان 7 ، افتخار احمد 23، عباس آفریدی 1 اور اسامہ میر 5 رنز بناسکے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ولیم اوورکی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
نیوزی لینڈ کو پانچ میچز کی سیریز میں 1-2 کی برتری مل گئی ہے۔