تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کہہ چکے کوئی ڈیل، کوئی مفاہمت نہیں ہوگی۔
میڈیا سے گفتگو میں رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ سعودی عرب سے متعلق بیان پر بانی پی ٹی آئی نے سرزنش کی، پی ٹی آئی میں کسی فارورڈ بلاک کی خبرنہیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل شیر افضل مروت نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ رجیم جینج آپریشن میں امریکہ کے ساتھ ساتھ سعودی عرب بھی شامل تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت اور ترجمان نے شیر افضل مروت کے خیالات کو حقائق سے یکسر منافی قرار دے کر ان سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کر دیا تھا۔
شیرافضل مروت نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے حوالے سے کسی کے تحفظات کاعلم نہیں، مفروضوں کی بنیاد پر پارتی میں انتشار کی کوششیں ہورہی ہیں، ساری خبریں مفروضوں کی بنیاد پر ہیں۔
چیئرمین پبلک اکاونٹ کمیٹی سے متعلق شیرافضل مروت نے کہا کہ پی اےسی کاچیئرمین قومی اسمبلی سے ہوتاہے، حامدخان سینیٹر ہیں، پی اے سی کے چیئرمین نہیں بن سکتے۔