نومئی کےپرتشددواقعات،جلاؤگھیراؤ،توڑپھوڑ،سرکاری تنصیبات پرحملےکے مقدمہ میں ساڑھے 4 ماہ سے روپوش ملزم چودھری نذیر احمد کو حراست میں لےلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی نیوٹاؤن پولیس نے ملزم چودھری نذیر احمد کوحساس ادارے کےدفتر پرحملےکےمقدمہ میں گرفتار کیا ہے۔ملزم 9 مئی واقعات پر درج مقدمہ کے بعد سے روپوش تھا۔
حساس ادارے کے دفتر پرحملےکےمقدمےمیں گرفتارملزمان کی مجموعی تعداد 75 ہے،مقدمہ میں سابق صوبائی وزیرراجہ راشدحفیظ بھی نامزد ملزم،تاحال گرفتار نہیں ہو سکے۔
واضح رہے کہ حساس ادارے کےدفتر پرحملےکا مقدمہ تھانہ نیوٹاؤن میں دہشتگردی کی دفعات کےتحت درج ہے۔