آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیشن کا فیصلہ مکمل غور اور وسیع تر مشاورت سے کیا جائے گا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے آئل ریفائنریز کو تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے سے متعلق خط کا جواب دے دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ڈی ریگولیشن سے تیل کی صنعت اور عوام پر پڑنے والے اثرات کو سمجھتے ہیں اس سلسلے میں کوئی بھی فیصلہ مکمل غور اور وسیع تر مشاورت سے کیا جائے گا۔
خط کے مطابق وزیراعظم آفس کی ہدایت پر تیل قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کے کچھ نکات کا خاکہ بنایا گیا، آئل پرائیسز ڈی ریگولیشن پالیسی کے بارے میں حتمی فیصلہ وفاقی حکومت پر منحصر ہے، ڈی ریگولیشن پالیسی پر فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے نقطعہ نظر کو شامل کرکے کیا جائے گا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق آئل ریفائنریاں سمجھدار اسٹیک ہولڈرز ہیں سنجیدہ رویے اختیار کریں، آئل ریفائنریاں تیل کے شعبے میں اصلاحات کو سپورٹ کریں۔