گجرات کےعزیزبھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کےواقعہ پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےسخت ایکشن لیتےہوئےبلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کےتین افسران کو معطل جبکہ ایم ایس کو عہد ے سے ہٹا دیا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ایڈیشنل چارج ایم ایس ڈاکٹر آصف محمودکو محکمہ صحت میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی،محکمہ بلڈنگ کے ایگزیکٹو انجینئرمحمد رؤف ،ایس ڈی او فواد منیراور سب انجینیئر سرتاش احمد کو معطل کردیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازکی ہدایت پر 10-رکنی انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ہے،کمشنر گوجرانولہ خصوصی کمیٹی کے سربراہ مقررخصوصی کمیٹی میں ڈپٹی کمشنرگجرات ،ماہرین تعمیرات ،اوردیگر حکام شامل ہونگےخصوصی کمیٹی 72گھنٹےمیں ہسپتال کی چھت گرنے کےواقعہ پررپورٹ پیش کرے گی
خصوصی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کاتعین کرکےقانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔