روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان آج بھی برقرار ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں6 پیسے کا اضافہ ہوگیا، جس سے انٹربینک میں ڈالر278روپے 45 پیسے کا ہوگیا۔
یاد رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز سے ہی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا رجحان ہے، گزشتہ روز بھی کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں 17 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔