ڈچ اداکار، ماڈل اور فوک گلوکار ڈریس رویلونک کے بیٹے ڈونی رولونک نے اسلام قبول کر لیا۔
اسلام تیزی سے پھیل رہا ہے، خاص طور پر غزہ میں جاری بحران کے تناظر میں مسلم دنیا سے باہر کی متعدد بااثر شخصیات نے عقیدہ قبول کیا، ایسی ہی ایک قابل ذکر شخصیت جس نے حال ہی میں اسلام قبول کیا ہے وہ ڈچ ماڈل اور گلوکار ڈونی رولونک ہیں۔
27 سالہ ڈچ اداکار ڈونی رولونک نے جمعہ 19 اپریل کو اسلام قبول کیا اور ان کی اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں انہیں ایک مسجد میں دیکھا گیا۔
سب سے تیزی سے بڑھتے ہوئے مذہب کو قبول کرنے کے اپنے فیصلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈونی رولونک کا کہنا تھا کہ میں نے یہ اپنے لیے کیا اور کسی وجہ کے بغیر کیا۔
View this post on Instagram
ڈونی رولونک نے بتایا کہ وہ گزشتہ چند ہفتوں سے مساجد کا دورہ کر رہے ہیں جبکہ اس سال انہوں نے رمضان اور قرآن کی تعلیمات کا گہرائی سے مشاہدہ کیا۔
رپورٹس کے مطابق ڈچ اداکار کا اسلام کی طرف سفر اس وقت شروع ہوا جب وہ شوٹنگ کے بعد جاتے ہوئے راستے میں کار ایکسٹیڈنٹ کا شکار ہوئے جس کے نتیجے میں انہیں ایک سے زیادہ پسلیوں کے فریکچر اور پھیپھڑوں کو نقصان پہنچا، بعدازاں، انہیں کینسر کی تشخیص بھی ہوئی۔
ان چیلنجنگ تجربات نے انہیں روحانی سکون حاصل کرنے پر آمادہ کیا اور آخر کار وہ اسلام قبول کرنے پر مجبور ہوئے۔
رولونک کی خبر نے دنیا بھر میں توجہ حاصل کی ہے اور مسلمانوں نے مذہبی کمیونٹی میں اس کا پرتپاک استقبال کیا ہے۔