روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر سے اضافہ ہوگیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 1.46 پیسے بڑھ گئی۔
مرکزی بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 305 روپے 64 پیسے سے بڑھ کر 307 روپے 10 پیسے کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔
دوسری جانب کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قمیت میں 8 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 330 روپے سے کم ہو کر 322 روپے پرآ گیا۔
خیال رہے کہ اوپن مارکیٹ میں 25 روز میں 36 روپے مہنگا ہونے کے بعد ڈالر آج پہلی بار سستا ہوا۔