سرگودھا میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کی رہنماؤں عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا .
پولیس ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی رہنماؤں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو تھانہ کمر مشانی کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، عدالت میں پراسیکیوٹر کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ دونوں خواتین سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے اس لیے مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے جبکہ تحریک انصاف کے وکلا نے ریمانڈ دینے کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت سے دونوں رہنماؤں کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کی استدا کی، تاہم عدالت نے پراسیکیوٹر کی درخواست منظور کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو سخت سکیورٹی میں ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا منتقل کیا گیا جہاں پر پولیس ان سے مزید تفتیش کرے گی۔