الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی الیکشن پر مسلسل تیسری بار اعتراض عائد کردیا۔
الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراضات عائد کرکے تحریک انصاف کو 30اپریل کیلئے نوٹس جاری کردیا۔ پی ٹی آئی نے 4 مارچ کو الیکشن کمیشن میں انٹراپارٹی الیکشنز کی تفصیلات جمع کرائی تھیں۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن سے جلد از جلد پارٹی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔ تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات 2 دسمبر کو ہوئے تھے۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو 20 روز میں نئے پارٹی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔ پی ٹی آئی کے حالیہ انٹرا پارٹی انتخابات میں بھی چیئرمین سمیت تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے۔