تبادلہ مارکیٹ میں رواں کاروباری ہفتے کے مسلسل تیسرے روز ڈالر کی قدر مین اضافے کا رجحان ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں دو پیسے کا اضافہ ہوگیا، جس سے انٹر بینک میں ڈالر کی 278 روپے 40 پیسے کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں گزشتہ روز بھی امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوگیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کے مطابق منگل کو ڈالر 5 پیسے اضافے کے بعد کاروبار کے اختتام پر 278.38 پیسے پر بند ہوا تھا۔