پنجاب حکومت نےلاہورسمیت پانچ بڑے شہروں میں پانچ سو انیس کنال اراضی پر اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت خصوصی اجلاس ہوا،ماڈل گھروں کی تعمیراورماہانہ قسط پربریفنگ دی گئی،گھروں کےنقشوں کیلئےپاکستان کونسل فارآر کیٹیکٹ اینڈ ٹاؤن پلانرزسےمشاورت پراتفاق کیاگیا۔
کم آمدن والےبےگھرافرادکی ہاؤسنگ اسکیم کیلئے 5شہروں میں اراضی کی نشاندہی بھی کرلی گئی ہے،وزیراعلیٰ نےاپنی چھت،اپنا گھر پر اجیکٹ شہروں کےقریب لانچ کرنےکی ہدایت کردی۔
دوران اجلاس وزیراعلیٰ نےکم از کم لاگت میں بہترین گھرتیار کرنے کیلئے اقدامات کا حکم دیا۔