سعودی عرب، پاکستان اورازبکستان کےمابین سرمایہ کاری کےفروغ کیلئےشراکت داری کا اہم معاہدہ طےپاگیا۔
ازبکستان سے کےٹریڈ سیکیورٹیز اورانشرکیپیٹل نے سعودی عرب،پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سرحد پارسرمایہ کاری کی حمایت کےلیےایک اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے۔
انشر کیپیٹل ازبکستان کاسب سےبڑا انویسٹمنٹ بینک ہے،خادم علی شاہ بخاری سیکیورٹیز لمیٹڈ (KASB) پاکستان میں قائم ایک اسٹاک اور کموڈٹی بروکریج ہے
کے اے ایس بی لمیٹڈ پاکستان میں سعودی مارکیٹ کی فعال کوریج میں اہم کردار ادا کررہا ہے
اس شراکت داری کے ذریعے، دونوں فرمز سرمایہ کاروں کو مالیاتی مشاورتی اور کارپوریٹ فنانس سروسز فراہم کریں گی
کےاے ایس بی لمیٹڈ اور انشر کیپیٹل مارکیٹ کی توسیع اور غیر ملکی سرمایہ اکٹھا کرنے کیلئے کام کریں گی۔
دونوں فرمز پاکستان، ازبکستان اورسعودی عرب میں سرمایہ کاروں اور تاجروں کی مدد اور رہنمائی کیلئے سرگرم رہیں گی۔