پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار 26 سالہ فلپائنی لڑکی پاکستان پہنچ گئی اور اسلام قبول کرنے کے بعد 31 سالہ پاکستانی نوجوان سے شادی کے بندھن میں بندھ گئی۔
تفصیلات کے مطابق 26 سالہ فلپائنی لڑکی لیاقت پور کے رہائشی 31 سالہ محمد سلمان سے محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچی اور اسلام قبول کر نے کے بعددونوں نے شادی کر لی ۔ فلپائنی لڑکی کا کہناہے کہ سلمان سے میری ملاقات دبئی میں ہوئی تھی جہاں ہمیں ایک دوسرے سے محبت ہو گئی ، ہم نے منگنی کی اور پھر شادی کر لی ، سلمان کی فیملی بہت زیادہ تعاون کرتی ہے ، میں ان کی بہت شکر گزار ہوں ، وہ میرے ساتھ بہت مہربان ہیں اور پیار کرتے ہیں ۔فلپائنی لڑکی اور سلمان دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں شیف ہیں اور ایک ساتھ ہی کام کرتے تھے ۔سلمان دبئی سے پاکستان آیا تو لڑکی بھی پیچھے پاکستان پہنچ گئی ، دو روز قبل دونوں کا نکاح لیاقت پور میں علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں ہوا ، لڑکی کا اسلام قبول کرنے کے بعد نام زینب رکھا ہے ۔