سٹیٹ بینک نے خوشخبری سنا تے ہوئے کہاہے کہ مارچ میں پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ 62 کروڑ ڈالر سرپلس رہا ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان اسیٹ بینک کا کہنا ہے کہ فروری میں پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ صرف 10 کروڑ ڈالر سرپلس رہا تھا، رواں مالی سال کے نو ماہ میں ملکی کرنٹ اکائونٹ خسارے میں87 فیصد کی بڑی کمی ہوئی ہے،، ملکی کرنٹ اکائونٹ صرف اکیاون کروڑ ڈالر منفی رہا، رواں مالی سال کے 9 ماہ میں ملکی کرنٹ اکائونٹ صرف51کروڑ ڈالر منفی رہا،گزشتہ مالی سال کے 9 ماہ میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 4 ارب ڈالر رہا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدات پرکنٹرول اور برآمدات بڑھانے سے ملکی کرنٹ اکائونٹ بہتر ہوا ہے ۔