ایرانی صدر اور وفد کے دورہ لاہور کے پیش نظر پنجاب حکومت نے کل لاہور میں مقامی تعطیل کا اعلان کردیا۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق غیرملکی معززین کی لاہور آمد کے پیش نظر صوبائی دارلحکومت میں کل عام تعطیل ہوگی۔لاہور میں سرکاری اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کل بند رہیں گے۔ نجی دفاتر اورنجی تعلیمی ادارے بھی کل بند رہیں گے۔ نوٹیفیکشن کے مطابق ضلع لاہور کے سرکاری دفاتر بھی کل بند رہیں گے جب کہ پنجاب سول سیکریٹریٹ اور متعلقہ ڈویژنل دفاتر معمول کے مطابق کام کریں گے