پاک فوج اور ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے چمن میں ریسکیو ریلیف آپریشن جاری ہے۔
حالیہ بارشوں نے جہاں ملک بھرکو متاثرکیاوہیں چمن میں سیلابی صورتحال نے تباہی مچا دی،ہمیشہ کی طرح اپنی روایت قائم رکھتے ہوئے اس مشکل موقع پربھی پاک فوج اورایف سی بلوچستان نے امدادی کاروائیوں کاسلسلہ شروع کر دیا۔
سیلابی صورتحال سے چمن شاہرہ این اے 25 بُری طرح متاثر ہوئی جو پاک فوج اور ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی مشترکہ کاوشوں سے بحال ہو گئی
ایف سی بلوچستان (نارتھ) اورپاک فوج کی جانب سے مشترکہ ریسکیو ریلیف اپریشن پچھلے دو روز سے جاری ہے،چمن میں متاثرین کو پی ڈی ایم کی جانب سے خیمے کمبل برتن سمیت دیگر اشیائے ضروریہ تقسیم کی گئیں
سیلاب متاثرین کو نہ صرف بنیادی سامان اور راشن مہیا کیا گیا بلکہ مفت میڈیکل کیمپس کا بھی انعقاد کیا گیا،پاک فوج کی جانب سے سیلاب متاثرین کےلیےقائم کیے گئے میڈیکل کیمپس میں عوام کا مفت طبی معائنہ کیا گیا۔
سیلاب متاثرین کےمفت طبی معائنے کےعلاوہ انہیں غذائیں اور مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں، چمن کے متاثرین نے پاک فوج اورایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے علاقہ مکینوں کو بروقت ریسکیو کرنے پر خوب سراہا گیا