نماز جمعہ کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد کے باہر سے کئی نمازیوں کی جوتیاں چوری ہوگئیں۔
وفاقی دارالحکومت میں پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی کا پول کھل گیا، حساس عمارت میں چور گھس آئے اور نمازیوں کی جوتیاں چرا کر فرار ہوگئے۔
نامعلوم ملزمان نے نماز جمعہ کے بعد ڈی جی میڈیا سمیت ایک درجن سے زائد افراد کی جوتیاں چوری کیں۔
صحافیوں اور قومی اسمبلی کے عملے کی جوتیاں بھی چور لے اڑے جس کے بعد متاثرہ نمازیوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور ننگے پاؤں واپس جانا پڑا۔