آسٹریلیا کے سابق کرکٹر اسٹورٹ لا کو امریکی ( یو ایس اے ) کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق سابق آسٹریلوی کرکٹر اسٹورٹ لا کو امریکی ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے اور ان کی پہلی اسائنمنٹ جون میں منعقدہ ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20 ہوم سیریز ہوگی۔
اسٹورٹ لا کا کہنا تھا کہ اس وقت یو ایس اے کرکٹ میں شامل ہونا ایک پرجوش موقع ہے، یو ایس اے کرکٹ میں سب سے مضبوط ایسوسی ایٹ ممالک میں سے ایک ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہم آگے بڑھتے ہوئے ایک مضبوط اسکواڈ کو ڈھال سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلا کام ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے تیار کرنا اور پھر اپنے ہوم ورلڈ کپ پر نظر رکھنا ہوگا جو بہت بڑا ہوگا۔
یو ایس اے کرکٹ کے چیئرمین وینو پسیکے نے کہا کہ اسٹورٹ لا اس کھیل کے سب سے کامیاب کوچز میں سے ایک ہیں، وہ اپنی مختلف اسائنمنٹس کے ساتھ یو ایس اے کرکٹ کو کافی فائدہ دیں گے، ان کی تقرری سے ٹیم کو ان کی مکمل صلاحیتوں میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ورلڈ کپ سے عین قبل اسٹورٹ لا کو بورڈ میں شامل کرنے پر پرجوش ہیں اور ایک ساتھ بہت سی کامیابیوں کے منتظر ہیں۔