پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا جس سے صدرمملکت آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔
مشترکا اجلاس میں چیف جسٹس آف پاکستان، گورنرز اور وزرائے اعلیٰ کو مدعو کیا گیا ہے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت سروسزچیفس کو مشترکہ سیشن میں شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے گورنر وزیراعلٰی کی بھی شرکت متوقع ہے۔ چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز، اسپیکر آزاد کشمیراوراسپیکرگلگت بلتستان بھی مدعو کیا گیا ہیں۔
مشترکہ اجلاس کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتطامات کیے گئے ۔ بغیر پاس پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔