انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی 2016 میں طلاق اس وقت کی سب سے زیادہ زیر بحث تھی۔ دونوں ستاروں کی ملاقات 2005 کی فلم مسٹر اینڈ مسز اسمتھ کے سیٹ پر ہوئی تھی۔کئی سال تک ڈیٹنگ کے بعد 2014 میں ان کی شادی ہوئی۔
تاہم 2016 میں انکی طلاق ہوگئی۔انجلینا جولی جو کہ ہالی ووڈ کا ایک نمایاں نام ہے انہوں نے بریڈ پٹ سے علیحدگی کے بعد اپنی زندگی سے متعلق بات کی ہے
ووگ میگزین کے کور پیج کی زینت بننے والی اداکارہ نے ایک انٹرویو میں اپنی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی۔جہاں 48 سالہ ’میلیفیسنٹ‘ اداکارہ نے بیس کی دہائی میں پہلی بار والدین بننے کی عکاسی کی۔
اپنے حالیہ انٹرویو میں انجلینا جولی کا طلاق کے بعد اپنی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی ہے انکا کہنا تھا کہ میں 26 سال کی تھی جب میں ماں بنی اس کے بعد میری زندگی میں بہت تبدیلیاں آئیں۔ بچوں کی پیدائش نے مجھے اس دنیا میں مختلف طریقے سے رہنا سکھایا، موجودہ حالات میں اگر میرے بچے میرے ساتھ نہ ہوتے تو یہ میری زندگی کا تاریک ترین دور ہوتا۔
جولی نے بتایا کہ مجھے وہ وقت یاد ہے جب میں نے بہت مشکل وقت دیکھا اور اسکا مقابلہ بھی کیا۔،بچوں کی پیدائش نے مجھے بہت مضبوظ بنا دیا۔
سابق جوڑے کے چھ بچے ہیں، جن میں میڈوکس، پیکس، زاہارا، شیلو اور جڑواں بچے ویوین اور ناکس ہیں۔
انجلینا جولی ہالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔وہ آخری بار 'ایٹرنلز'میں تھینا کے روپ میں نظر آئی تھیں۔ وہ 2024 میں آنے والی فلم 'کنگ فو پانڈا 4' میں ماسٹر ٹائیگرس کے لیے اپنی آواز دیں گی۔