پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اخوند ذادہ چٹان کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا تاہم گاڑی بلٹ پروف ہونےکے باعث اخوند ذادہ چٹان دھماکے میں محفوظ رہے۔
باجوڑ پولیس کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما ضمنی انتخابات میں این اے آٹھ سے پارٹی کے نامزد امیدوار انتخابی حلقے میں انتخابی جلسے کے بعد واپس جا رہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحصیل ماموند کے علاقہ بدان روڈ کے مقام پر ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے،دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا