فیصل آباد میں شوہر نے دوسری شادی پر جھگڑا کرنے والی اپنی پہلی بیوی اور سالی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ستیانہ روڈ پر بابر نامی شخص کی دوسری شادی کی اطلاع پہلی بیوی ثنیہ کو مل گئی جس پر دونوں کے درمیان شدید جھگڑا ہوا، ملزم نے تعیش میں آتے ہوئے بیوی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا اور جب سالی باہر آئی تو اسے بھی گولی ماردی ۔
ملزم کی بیٹی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ والد نے آتے ہی پہلی میری امی کی ٹانگ پر گولی ماری اور پھر سر پر مار دی ، آنٹی سامنے آئی توانہوں نے اس کو بھی گولی ماردی۔ بھائی نے بیان میں بتایا کہ دوسری شادی پر گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا ،وہ قتل کر کے بعد فرار ہو گیاہے اس کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیاہے اور مقدمہ درج کرتے ہوئے ملز م کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔