رینجرز کمانڈوز کی تربیت کے سلسلےکی ابتدا اینٹی ٹیررسٹ پلاٹون کے قیام کے بعد ہوئی،پہلے تربیتی کورس کا آغاز نومبر 2003 میں لیفٹیننٹ کرنل ہارون شہید کی نگرانی میں کیا گیا۔
اسپیشل آپریشنزرینجرزاسکول کی بنیاد رینجرز بیٹل اسکول کےنام سے 6 جون 2014 کو "رکھ ٹیڑا"لاہور میں رکھی گئی،اسپیشل آپریشنز رینجرز اسکول میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیےکمانڈوزکو تربیت دی جاتی ہے۔
کمانڈو کورس کے علاوہ سنائپر کورس، آپریشنل ریڈی نیس میکنزم اور اینٹی رائٹ ٹریننگ کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے
اسپیشل آپریشنز رینجرز اسکول میں اسالٹ کورس،باکسنگ رِنگ،سکیٹ شوٹنگ، رپیلنگ ٹاور، فائرنگ رینج،اینٹی ٹیررسٹ ٹریننگ کمپلیکس،فائٹنگ اِن بلٹ اپ ایریا کمپلیکس اور1780 میٹر طویل رننگ ٹریک کی سہولیات دستیاب ہیں۔
اسپیشل آپریشنز رینجرز اسکول میں اب تک پنجاب رینجرز کے 2360 جوانوں کو عملی ترتیب دی جا چکی ہے
اس کےعلاوہ ایف سی کے10،پنجاب پولیس کے 30،جیل پولیس کے 161، والڈ سٹی پولیس کے27 اور کسٹمز کے 32 جوانوں کو بھی دہشت گرد عناصرسےنمٹنے کی تربیت فراہم کی جا چکی ہے