انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کرنسی ڈیلر کے مطابق آج کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 25 پیسے کا ہو گیا۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز (منگل) کو انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا تھا، اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز 17 پیسے اضافے کے بعد کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 29 پیسے پر بند ہوا تھا۔