لاہور کے نواحی علاقے رائیونڈ میں نامعلوم افراد نے خاتون کو قتل کرکے لاش خالی پلاٹ میں پھینک دی ۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت نہیں ہوسکی ہے تاہم خاتون کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات ہیں ۔ شبہ ہے کہ خاتون کو کسی خاندانی تنازعہ پر قتل کیا گیا ۔ پولیس نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی ہے ۔