ایران نے قبضے میں لیے گئے اسرائیلی تجارتی بحری جہاز پر موجود دو پاکستانیوں کی واپسی پر آمادگی کا اظہار کردیا
سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں پاکستانی شہریوں کو اگلے ہفتے پاکستان بھیجا جا رہا ہے۔ ایرانی سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ دونوں پاکستانی شہریوں کو تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے حوالے کیا جائے گا۔ ایرانی سفارتی ذرائع کے مطابق روزگار کے لیے بحری جہاز پر موجود دونوں پاکستانی ایرانی مہمان ہیں۔ پاکستانی دفترخارجہ کے رابطے کے بعد حوالگی کا معاملہ شروع کردیا گیا تھا۔ پاک ایران برادارنہ تعلقات کو انتہائی اہم ترجیح قرار دیتے ہوئے مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔