بہاولپورملت ایکسپریس میں تشددکا نشانہ بننےوالی خاتون کی پر اسرار ہلاکت کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
بہاولپورملت ایکسپریس میں پراسرار طور پرہلاک ہونیوالی خاتون کے بھائی کا اہم بیان سامنے آیا ہے، مرحومہ کےبھائی افضل نے الزام عائد کرتے ہوئےکہا کہ پولیس اہلکار بہن کوٹرین سےاتارکرلےکرگیااوراس نےہی قتل کیا،ہم کیس کی مکمل پیروی کر ینگےاوراعلی حکام سےرابطہ کرینگے۔
افضل کا مزید کہنا تھا کہ میری بہن مریم عیدکےلئےکراچی سےجڑانوالہ ٹرین سے گئی تھی،8اپریل کومجھےاےایس آئی نسیم نےکال کرکےبہن کی موت کی اطلاع تھی۔بہن کےجسم پر تشددکےنشانات تھے،ہمارادعوی ویڈیومیں نظرآنے والے پولیس اہلکار کے خلاف ہے۔
متاثرہ خاتون کے بھائی نے تھانہ جڑانوالہ میں مقدمے کےلیے درخواست دے دی
متاثرہ خاتون کےبھائی نے تھانہ جڑانوالہ میں مقدمے کےلیے درخواست دے دی۔ الزام لگایا کہ مریم عید کے لیےگھر آرہی تھی۔پولیس اہلکار نے چھیڑ چھاڑ کی،منع کرنے پر تشددکیا۔اور چلتی ٹرین سے نیچے پھینک دیا۔
خاتون کراچی سی ایریاقیوم آبادرہائشی تھی،واقعہ 8 اپریل کو پیش آیاتھا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں پولیس اہلکار کو خاتون پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔