جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر خدیجہ شاہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے جناح ہاؤس جلاو گھیراو کے مقدمے میں خدیجہ شاہ کے ورانٹ گرفتاری جاری کیے۔
عدالت نے خدیجہ شاہ کو 16 اپریل کو پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
عدالت نے خدیجہ شاہ کو جناح ہاؤس کے مقدمے میں ٹرائل میں طلب کررکھا ہے۔
یاد رہے کہ تھانہ سرور روڈ پولیس نے خدیجہ شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔