وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے معاشی عشاریئے بہتر ہونے پر وزیر اعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ قائد نوازشریف کی رہنمائی میں پاکستانی معیشت پھر ترقی کی طرف گامزن ہو رہی ہے، مسلم لیگ ن کی حکومت معاشی پالیسیوں کےثمرات نمایاں ہو رہے ہیں، بجلی کے نرخ اور مہنگائی کم ہونے سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف، ایشین بنک سمیت دیگرمالیاتی ادارے بھی پاکستان کی معاشی پالیسیوں کےمعترف ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی پالیسیوں کی بدولت سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے، تاریخ میں پہلی بار اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 70 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ہے، پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبریاں منتظر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ آئندہ سال مہنگائی کی شرح کم ہو کر 12.2 فیصد ہونے کا امکان ہے، پہلی بار20 کلوگرام آٹے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی، آٹے کی قیمت میں مارکیٹ انڈیکیٹرز کے مطابق مزید 300 روپے کمی متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ اکنامک اینڈ سوشل سروےا ٓف ایشیا اینڈپیسفک ریجن نے پاکستان کے معاشی اعشارئیوں کو بہترین قرار دیا ہے، اقوام متحدہ رپورٹ میں بھی پاکستان کی اقتصادی ترقی تیزی سے آگے بڑھنے کی پیشگوئی کی ہے۔