غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
13 اپریل 2024 تک پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 535,940 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے
03 اپریل سے 13 اپریل تک 8581 افغان شہریوں میں 3127 مرد، 1972 خواتین اور 3482 بچے اپنے ملک چلے گئے
افغانستان روانگی کے لیے 287گاڑیوں میں 310 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔