وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنےپیغام میں کہا کہ پاکستان اور پنجاب کی پہلی ایئر ایمبولینس سروس کے لیے پہلے تربیتی سیشن کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ جون میں سروس شروع کردی جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ایمرجنسی سروس کیلئے ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کوپہلی ائیرایمبولینس فراہم کردی ہے ، وزیراطلاعات عظمی بخاری نے بتای کہ مریم نواز جووعدہ کریں گی پورا کریں گی ، اب کاغذی کاروائیاں نہیں ہوں گی۔
ریسکیوحکام کےمطابق ایمبولینس سروس کیلئے مستقبل میں ایک ہیلی کاپٹراوردو ائیرکرافٹ مزیدخریدےجائیں گے۔ خریداری کےلیے وزیرصحت پنجاب کی سربراہی میں چاررکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ہنگامی صورتحال کےدوران ائیرایمبولنس موٹرویز کا استعمال کرےگی۔۔ ریسکیوحکام نے مریض کی منتقلی کی پہلی تربیتی مشق کا کامیاب تجربہ کرلیا۔