آئی جی پنجاب کا بہاولنگر واقعہ کے حوالے سے ویڈیو پیغام سامنے آگیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کابہاولنگر واقعہ سےمتعلق ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پراداروں میں ٹکراؤ کا تاثردینےکی کوشش کی گئی۔ دونوں اداروں نے مشترکہ طور پرفوری ایکشن لیا۔
آئی جی پنجاب نےمزیدکہا کہ کالعدم تنظیم اداروں کےدرمیان ٹکراؤ کا تاثر پیدا کرنےکی کوشش کررہی ہے، ایس اوپیز کو فالو نہ کرنےکی وجہ سے واقعہ پیش آیا، جوائنٹ انوسٹی گیشن انکوائری کےدوران قانونی تقاضوں کوپورا کیا جائے گا۔