صدرالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹرحفیظ الرحمن نےقاہرہ مصرمیں موجود غزہ کے زخمیوں،بیماروں اور مہاجرین کے ساتھ عیدالفطرمنائی،انھوں نے چاند رات پرغزہ کے معصوم بچوں اور متاثرہ خاندانوں کو مختلف میگاشاپنگ سنٹرزمیں عیدکی شاپنگ کروائی،بچوں کوکھلونے اورگفٹ کے علاوہ عیدی بھی دی گئی
ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے دیگرذمہ داران کے ہمراہ قاہرہ مصرکے مختلف ہسپتالوں میں غزہ کے زخمیوں اور بیماروں کی عیادت کی اوران میں تحائف بھی تقسیم کئے۔ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے بتایاکہ غزہ سے مصرہجرت کرنے والے زخمیوں اور بیماروں کی تعداد 3600جبکہ ان کے لواحقین کی تعداد 4500ہے ان متاثرہ افراد کو قاہرہ مصرمیں قائم الخدمت فاونڈیشن کا کیمپ آفس امداد فراہم کررہا ہے عید پربھی ان خاندانوں کوفوڈ پیکج سمیت دیگرامدادی سامان ان کے گھروں اور رہائشی مقامات پرفراہم کیاجارہاہے
صدرالخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاکہ غزہ کے مصائب میں گھرے سینکڑوں خاندانوں کیلئے عیدالفطرپرضیافت کااہتمام کرکےانھیں بھی عیدکی خوشیوں میں شریک کیاگیا۔ انھوں نے کہاکہ متاثرہ خاندانوں سمیت زخمی بچے بھی انتہائی پرعزم ہیں اور بہادری سے مصائب کا مقابلہ کرتے ہوئے شکوے کی بجائے ان کی زبانوں پر اللہ کا شکرہے