کراچی ایئر پورٹ پر باپ کو لینے آئی چھوٹی بچی کو اے ایس ایف اہلکار کی جانب سے بالوں سے پکڑ کر پھینکنے کے معاملے میں حیران کن پیشرفت ہوئی ہے ، حکام کا کہناہے کہ یہ ویڈیو پرانی ہے اور اس پر ایکشن بھی لیا جا چکاہے ۔
ترجمان اے ایس ایف کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتای گیا کہ یہ واقعہ ایک سال پرانا اور اہلکار کاانفرادی فعل ہے ، اس طرح کے نامناسب اقدام پر اہلکار کے خلاف کارروائی بھی کی گئی ، اے ایس ایف کسی بھی قیمت پر ایسے کسی عمل کی اجازت نہیں دیتی ۔