لاہور کےعلاقے غازی آباد میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو تشدد کےبعد گلا دبا کرقتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مقتولہ سحر بانو کی ایک سال قبل آصف سے شادی ہوئی تھی اور شوہر آصف اکثر دس لاکھ روپے کا مطالبہ کرتا رہتا تھا ۔ مدعی مقدمہ نے بتایاکہ رقم نہ دینے پر میری بہن پر تشدد کیا جاتا رہا ، سسر عبدالرشید اور رشتہ دار راشد قتل میں ملوث ہے ۔ ایف آئی آر میں کہا گیاہے کہ سحر بانو رقم کا مطالبہ پورا نہیں کر سکی جس پر ملزمان نے منصوبہ بندی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کر دیا ۔