پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں خوشحالی کا دور واپس لائیں گے۔
قائد ن لیگ نوازشریف نے شاہکوٹ سے منتخب ہونیوالے رکن پنجاب اسمبلی رانا ارشد کو ٹیلیفون کیا اور انہیں دوبارہ گنتی پر عوامی مینڈیٹ ملنے پر مبارکباد دی۔
رابطے کے دوران نواز شریف نے ننکانہ شاہکوٹ کے عوام کو سلام بھیجا۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ننکانہ جلسے میں عوام کے ساتھ جو وعدے کئے وہ مکمل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ننکانہ میں تعلیمی ادارے بنیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں خوشحالی کا دور واپس لائیں گے اور ن لیگ نوجوانوں ، کسانوں اور عام آدمی کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔