سینئرترین جج ہائیکورٹ جسٹس شجاعت علی خان نے عید الفطر کے دوسرے روز کوٹ لکھپت اورکیمپ جیل کا دورہ کیا اور اس موقع پر معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 15 ملزمان کو رہا کیا ۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس شجاعت علی خان نے قیدیوں کا کھانا اور کچن میں انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ خواتین قیدیوں میں عیدی اور تحائف تقسیم کیئے ، جسٹس شجاعت علی خان نے جیل میں انتظامات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا ۔جسٹس شجاعت علی خان نے کوٹ لکپھت جیل اسپتال میں زیرعلاج قیدیوں کی خیریت دریافت کی۔