محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں اور بلوچستان کے بعض حصوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دیر، سوات،ایبٹ آباد،مانسہرہ،کوہستان اور کرم میں بارش کا امکان ہے ، مری،گلیات اور گر دو نواح میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔ اس کے علاوہ بلوچستان کےعلاقوں ژوب، شیرانی اورموسیٰ خیل میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان موجود ہے ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود اور کہیں کہیں گرج بارش ہو سکتی ہے، اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے بیشتر لاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع سمیت ملک زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا