معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنی آمدن سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ میری آمدنی معجزاتی ہے، میرے پاس ہر جگہ سے پیسہ آتا ہے، اتنا پیسہ آیا کہ ایف بی آر کی جانب سے کئی نوٹس مل چکے ہیں۔
یوٹیوبر اور میزبان نادر علی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حریم شاہ کے انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے جس میں وہ حریم شاہ سے ان کی آمدنی کے ذرائع سے متعلق سوال کررہے ہیں۔ میزبان کے سوال پر ٹک ٹاکر نے واضح جواب نہیں دیا۔
حریم شاہ نے کہا کہ میری آمدنی کے کئی ذرائع ہیں، یوں سمجھ لیں میری آمدنی معجزاتی ہے، میرے پاس ہر جگہ سے پیسہ آتا ہے، میرے پاس اتنا پیسہ آیا کہ مجھے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے کئی نوٹسز موصول ہوچکے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ میں بہت کچھ کرتی ہوں، یہی وجہ ہے کہ میرے پاس کئی جگہوں سے پیسہ آتا ہے۔ تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کیا کرتی ہیں۔
حریم شاہ نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ مجھے آڈیو لیک سے پیسے ملے، میں نے پیسے بنائے لیکن میں اگر ایسا چاہتی تو میرے پاس لیک کرنے کو بہت کچھ تھا، میں نے ویڈیوز لیک عوام کو دکھانے کیلئے کیں، میرا ہر گز مقصد یا نیت پیسوں کا حصول نہیں تھا۔
ایک سوال کے جواب میں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں کہیں بھی جاؤں میرا سفر، ہوٹلنگ، گھومنا پھرنا سب بلا معاوضہ ہوتا ہے، مجھے گفٹس بھی بے تحاشہ ملتے ہیں، میں بیرون ملک اگر شوز کیلئے جاؤں تب بھی بہت بڑا معاوضہ دیا جاتا ہے۔
ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ ویڈیو ایپلیکیشنز اسنیک اور لائیکی نے مجھے بہت پیسہ دیا، ماضی میں ہمارا سوشل میڈیا ایپ اسنیکس سے کنٹریکٹ تھا، انہوںنے ماہانہ 5 سے 7 لاکھ معاوضہ دیا، لائیکی سے آج بھی کنٹریکٹ ہے وہاں سے اچھا خاصہ معاوضہ ملتا ہے۔