پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر اپنے مداحوں کیلئے خصوصی تصاویر جاری کرتے ہوئے میلہ لوٹ لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق کپتان بابراعظم عید الفطر کی نماز کی ادائیگی کے بعد اپنے آبائی گھر گئے جہاں انہوں نے اپنے بھائیوں اور دوستوں کے ساتھ وقت گزارا ، اس موقع پر انہوں نے چھت پر کھڑے ہوکر نہایت خوبصورت تصاویر بھی شیئر کیں ۔کپتان بابراعظم کا آبائی گھر لاہور کے علاقے فردوس مارکیٹ میں ہے اور وہ ہمیشہ عید کی نماز کے بعد اپنے آبائی گھر آتے ہیں ۔ اس موقع پر محلے داروں کی جانب سے بابراعظم کو عید کی مبارک باد دی گئی جبکہ انہوں نے اپنے قریبی ہمسایوں سے ملاقاتیں بھی کیں ۔