وزیراعظم شہبازشریف نے حمزہ شہبازشریف اور عطاتارڑ کے ہمراہ عیدالفطر کی نماز اپنی لاہور کے علاقے ماڈل ٹاون میں رہائشگاہ میں ہی ادا کی۔
تفصیلات کے مطابق آج ملک بھر میں عید الفطر منائی جارہی ہے اور اس موقع پر تمام سیاسی رہنماوں نے عید الفطر کی نماز کے بعد قوم کیلئے پیغامات جاری کرنے کا سلسلہ شروع کر دیاہے تاہم آپ کو یہ بتا تے چلیں کہ شہبازشریف نے عید کی نماز ماڈل ٹاون ، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے لاہور کی بادشاہی مسجد، وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ علی امین گنڈا پور نے عید کی نماز اپنے آبائی ضلع ڈی آئی خان مین ادا کی۔ گورنر خیبر پختون خوا نے عیدالفطر کی نماز گورنر ہاوس میں ہی ادا کی اور اس موقع پر ملک کی سلامتی و خوشحالی سمیت شہداء کے درجات کی بلندی اورامت مسلمہ کےاتحاد کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی۔