وفاقی وزیر خارجہ اور مسلم لیگ نواز کے سینیٹر اسحاق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان مقرر کر دیا گیا۔
سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ایوان بالا میں قائد ایوان مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اسحاق ڈار وزیراعظم شہباز شریف کی ایما پر سینیٹ میں فرائض سرانجام دیں گے۔
دوسری جانب یوسف رضا گیلانی کے چیئرمین سینیٹ اور سیدال خان ناصر کے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔