سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے اعلان کیاہے کہ ملک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اس لیے کل آخری 30 واں روزہ ہو گا اور عید الفطر 10 اپریل کو بدھ کے روز منائی جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی سپریم کورٹ عید کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس ریاض میں ہوا، مقرررہ وقت کے دوران مملکت میں کہیں سے بھی چاند دکھائی دینے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ۔سعودی حکومت نے عید الفطر کے موقع پر 4 روز کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے لیکن ہفتہ اتوار کو چھٹی کے باعث شہری 6 روز کی لمبی چھٹیوں کا مزہ لیں گے۔
جبکہ پاکستان میں بھی بدھ کے روز ہی عید کے قوی کا امکان کو ظاہر کیا جارہاہے ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ لیبیا میں حکومت نے 28 روزوں کا چاند دیکھنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ، اس بیان کی رو سے آج اگر لیبیا میں چاند نظرآتا ہے تو اگلے دن یعنی کل منگل لیبیا میں عیدالفطرہوگی۔یوں لیبیا میں رمضان 28 روزوں کے ساتھ ختم ہوسکتا ہے مگر لیبیا میں 28 روزے ہونے پر ایک روزے کی قضا واجب ہو گی۔