وزیراعظم شہبازشریف نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی پھر تشکیل نو کردی۔
وزیراعظم نے وفاقی وزیر صنعت وپیداوار کو ای سی سی کا رکن بنادیا، وزیر صنعت وپیداوار کی شمولیت کے بعد ای سی سی ارکان کی تعداد 7ہوگئی۔
اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین برقرار رہیں گے، ای سی سی ارکان میں تجارت، توانائی اور پیٹرولیم کے وفاقی وزرا شامل ہیں، اقتصادی امور اور منصوبہ بندی کے وفاقی وزرا بھی کمیٹی حصہ ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم نے تبدیلی کرکے وزیرخزانہ کو چیئرمین مقررکیا تھا، وزیراعظم نے ای سی سی کی سربراہی خود کرنے کا فیصلہ واپس لیا تھا۔