او جی ڈی سی ایل نے سندھ میں کنویں کی کھدائی کے دوران گیس کا ذخیرہ دریافت کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق سجاول میں 12 لاکھ 40 ہزار اسٹینڈرڈ کیوبک میٹر گیس کا ذخیرہ ملا ہے،او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہےکہ دریافت سےملکی ٹائٹ گیس ذخائرمیں اضافہ ہوگا۔
او جی ڈی سی ایل نےاسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کرگیس دریافت سے آگاہ کر دیا،خط میں کہا کہ گیس کا کنواں او جی ڈی سی ایل کی 100 فیصد ملکیت ہے۔