امریکی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ بوڑھے افراد کے لئے موسیقی سیر و تفریح سے زیادہ مفید ہے۔
یونیورسٹی آف مشی گن کی جانب سے صحت مند بڑھاپے کے متعلق کیے جانے والے سروے کے دوران 50 سے 80 برس کے درمیان 75 فیصد افراد کہا کہنا تھا کہ موسیقی ان ذہنی دباؤ سے راحت بخشتی ہے جبکہ 65 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ موسیقی ان کی ذہنی صحت یا مزاج میں بہتری میں مدد دیتی ہے۔60 افراد نے بتایا کہ موسیقی سننے سے وہ اپنے اند ر توانائی محسوس کر تے ہیں۔
مزید برآں 41 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ موسیقی ان کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے جبکہ 48 فی صد نے موسیقی کو اپنی زندگی میں معمولی اہم قرار دیا۔سروے کرنے والی ٹیم کے ساتھ کام کرنے والے پروفیسر جول ہوویل نے کہا کہ موسیقی میں زندگی کو بامعنی اور پُرلطف بنانے کی طاقت ہوتی ہے۔
یہ انسانی وجود کے بنیادی سانچے میں بُنی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ موسیقی اپنے اندر صحت کے متعدد مسائل پر محسوس کیے جانے والے اثرات بھی رکھتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ محققین یہ جانتے ہیں کہ موسیقی بلڈ پریشر اور ڈپریشن کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر پڑنے والے مثبت اثرات سے تعلق رکھتی ہے۔