قومی کرکٹرز کا کاکول میں پاک فوج کی زیر نگرانی جاری فٹنس کیمپ مکمل ہو گیاہے ، ٹی ٹوینٹی سکواڈ کے متعدد کھلاڑی آج کیمپ کو خیر آباد کہہ دیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق جن کھلاڑیوں کے فزیکل فٹنس ٹیسٹ ہوچکے وہ آج کیمپ سے رخصت ہوجائیں گے، چند کھلاڑی ج کا فٹنس ٹیسٹ نہیں ہوا انکا آج فٹنس ٹیسٹ ہوگا، کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ اور رپورٹ آنے کے بعد کھلاڑی کاکول سے آزاد ہونگے، ری ہیب اور عمرے سے واپسی کی وجہ سے چند کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل نہیں ہوسکے تھے، فخر زمان،عماد وسیم،حارث روف سمیت چند کھلاڑی آج فٹنس ٹیسٹ دینگے، قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ کے کھلاڑی کل اسلام آباد پہنچیں گے۔